Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
وائبہ نام کا مطلب اور معنی کیا ہے؟
- Answered by
- مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 2329-Web
- Issued
- 05 ذوالحجۃ الحرام 1446ھ / 2 جون 2025ء
Answer (beginning)
سوال بسم الله الرحمن الرحيم وائبہ نام رکھنا کیسا ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بچی کا وائبہ نام رکھنا کیسا ہے ؟ اور اس کا کیا مطلب و معنی ہیں؟ جواب وائب، ویب سے مشتق ہے ، اس کے معنی مصیبت، ہلاکت وغیرہ کے ہیں، لہذا یہ نام نہ رکھیں ۔ ہمیں اچھے معنی والے نام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے ۔ لہذا ممکن ہو تو اس کے بجائے کوئی اور اچھے معنی والا نام رکھا جائے ۔ نیز کوشش کی جائے کہ صحابیات یا نیک بیبیوں کے نام پر بچی کا نام رکھیں کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب دلائی گئی ہے ۔ مزید ناموں کی تفصیل کے لیے مكتبة المدینہ کی کتاب " نام رکھنے کے احکام کا مطالعہ مفید ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.