Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
خشکی کا مینڈک پانی میں مرجائے تو کیا حکم ہوگا؟
- Fatwa no.
- 2309-Web
Question
خشکی میں پائے جانے والا مینڈک پانی میں مرجائے ، تو اس پانی کا کیا حکم ہے ؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) جو مینڈک خشکی میں پائے جاتے ہیں، لیکن انڈے پانی میں دیتے ہیں ، ان میں سے کوئی مینڈک پانی میں مرجائے تو پانی کا کیا حکم ہوگا؟ جواب
Answer (beginning)
ہمارے یہاں جو مینڈک عام طور پر ہوتے ہیں اگر چہ خشکی کے ہوں ، ان میں بہتا خون نہیں ہو تا ، ان کے پانی میں مرنے سے پانی ناپاک نہیں ہوگا ۔ البتہ جنگل کا بڑا مینڈک جس میں بہتا خون ہوتا ہے اس کے مرنے سے قلیل پانی ناپاک ہو جائے گا۔ بہار شریعت میں ہے : "خشکی اور پانی کے مینڈک کا ایک حکم ہے یعنی اس کے مرنے بلکہ سڑنے سے بھی پانی نجس نہ ہوگا، مگر جنگل کا بڑا مینڈک جس میں بہنے کے قابل خون ہو تا ہے اس کا حکم چوہے کی مثل ہے ۔ پانی کے مینڈک کی انگلیوں کے درمیان جھلی ہوتی ہے اور خشکی کے نہیں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.