Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
آٹھ ذوالحجہ کو طواف زیارت کرنے کا حکم
- Answered by
- مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 2297-Web
Question
کیا آٹھ ذوالحجہ کو طواف زیارت ہو سکتا ہے ؟ دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا حج کا احرام باندھتے ہی سات یا آٹھ ذی الحج کو طواف زیارت کر سکتے ہیں ؟ جواب
Answer (beginning)
جی نہیں ! طواف زیارت کا وقت دس ذوالحجۃ الحرام کی صبح صادق ہونے پر شروع ہوتا ہے اس سے پہلے طواف الزیارہ نہیں ہو سکتا۔ البتہ حج کی سعی میں یہ اختیار ہے کہ حج سے پہلے کرے یا حج کے بعد ۔ اگر جج کے بعد کرنا چاہے تو طواف زیارت کے بعد کرے گا اور اگر حج سے پہلے کرنا چاہے تو آفاقی مفر داور قارن حاجی طواف قدوم کے بعد کرے گا اور تمتع کرنے والا حاجی عمرہ ادا کرنے کے بعد حج کا احرام باندھ کر ایک نفلی طواف کرنے کے بعد حج کی سعی کرے گا ۔ ستائیس واجبات حج میں ہے : "طواف زیارت حج کا دوسرا فرض ہے جس کے بغیر حج مکمل نہیں ہوتا ۔ طواف زیارت کے چار پھیرے رکن ہیں یعنی ان کے بغیر طواف زیارت ادا نہ ہوگا ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.