Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پراڈکٹ کی قیمت 999 رکھنا اور بقیہ واپس نہ دینا کیسا؟

Answered by
مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
Fatwa no.
2302-Web

Question

پراڈکٹ کی قیمت 999 ہو اور سیلر ایک روپیہ واپس نہ دے ، تو کیا حکم ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) ایک پراڈکٹ جس پر 999 قیمت لکھی ہو لیکن بیچنے والے ایک ہزار روپے لینے کے بعد ایک روپیہ واپس دیتے ہی نہیں، تو کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

اگر دکاندار و خریدار باہمی رضامندی سے 999 میں سودا کرتے ہیں اور خریدار 1000 روپے دے کر ایک روپیہ واپس مانگتا ہے تو اسے دینا ضروری ہے ، بلکہ اس کے مطالبے کے بغیر ہی واپس کر دینا چاہئے کیونکہ یہ اس کا حق ہے ، اس صورت میں اس کی رضامندی کے بغیر واپس نہ کرنا یا جھوٹ بولتے ہوئے یہ کہہ دینا کہ کھلا نہیں ہے ، جائز نہیں ، اور دکاندار کو خریدار کی رضامندی کے بغیر وہ روپیہ حلال نہیں ہوگا، بلکہ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ روپیہ واپس چاہتا ہے لیکن شرمندگی کی وجہ سے تقاضا نہیں کرتا ، ایسی صورت میں بھی واپس کرنا ضروری ہے ۔ ہاں اگر خریدار ایک روپے کی کٹوتی پر راضی ہو تو حرج نہیں ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.