Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
داڑھی کے سفید بال اکھاڑنے والے امام کے پیچھے نماز پڑھنا
- Fatwa no.
- 2284-Web
- Issued
- 7 ربیع الاول 1447ھ/01 ستمبر 2025ء
Question
داڑھی کے سفید بال اکھاڑنے والے کے پیچھے نماز کا حکم دارالافتاءاهلسنت (دعوت اسلامی) جو امام داڑھی کے سفید بال اکھاڑے اس کے پیچھے اقتداء ہو سکتی ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
حدیث شریف میں سفید بالوں کو اکھیڑنے سے منع کیا گیا ہے کیونکہ سفید بال مسلمان کا نور ہیں اس لئے فقہائے کرام نے بطور زمینت سفید بالوں کو اکھاڑنا یا قیچی سے چن کر نکلوانا مکروہ قرار دیا ہے اور عام طور پر اس عمل سے مقصود زمینت ہی ہوتی ہے اور عبارات فقہاء سے ظاہر ہے کہ یہ عمل مکروہ تنزیہی و خلاف اولیٰ ہے البتہ اگر ز مینت مقصود نہ ہو جیسے مجاہد اگر اس نیت سے ایسا کرے کہ کفار پر اس کا رعب طاری ہو تو بلا کراہت جائز ہے ۔ جو امام سفید بال نوچ لیتا ہے ، اس کا فعل زیادہ سے زیادہ مکروہ تنزیہی کی حد تک ہے ، اگر چہ ایسا نہیں کرنا چاہیے مگر صرف اس وجہ سے اس کی امامت میں کوئی حرج نہیں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.