Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

احرام میں سر چھپانے پر دَم کہاں دینا ہوگا؟

Fatwa no.
2293-Web

Question

حالت احرام میں پورا دن سرچھپا کر رکھا، تو دم کہاں ادا کرے؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) احرام میں اگر پورا دن عذر کی وجہ سے پورا سر چھپایا تو حرم میں دم دینا ضروری ہے یا اپنے شہر میں بھی دے سکتے ہیں ؟ جواب

Answer (beginning)

احرام کی حالت میں مرد نے اگر بارہ گھنٹے یا اس سے زیادہ دیر تک پورا یاکم از کم چو تھائی سر چھپائے رکھا تو دم لازم ہوگا یعنی حدود حرم میں بکرا یا دنبہ وغیرہ قربان کرنا ہوگا ۔ البتہ اگر اس سے کم چھپایا تو صدقہ ہوگا یعنی تقریباً دو کلو آٹے کی رقم شرعی فقیر کو دینی ہوگی ۔ واضح رہے کہ دم حدود حرم میں ہی دینا ضروری ہے البتہ صدقہ کہیں اور بھی دے سکتے ہیں۔ البتہ اگر واقعی کوئی معتبر شرعی عذر ہو تو جس صورت میں دم واجب ہو رہا ہے اس صورت میں اختیار ہے کہ دم کے بدلے چھ مسکینوں کو ایک ایک صدقہ فطر کی مقدار دے دے یا دو وقت پیٹ بھر کھانا کھلائے یا تین روزے رکھ لے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.