Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
روزے کی حالت میں گھر میں اگر بتی لگانا کیسا؟
- Fatwa no.
- 2244-Web
- Issued
- 24 شوال المکرم 1446 هـ / 23 اپریل 2025 ء
Question
روزے کی حالت میں گھر میں اگر بتی لگانے کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) روزے کی حالت میں گھر میں اگر بتی لگا سکتے ہیں یا نہیں ؟ جواب
Answer (beginning)
گھر وغیرہ کے کسی کونے میں اگر بتی لگانے سے روزے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ ہاں!اگر روزہ دار قصداً اس کے قریب ہو کر اس کے دھویں کو کھینچ کر حلق تک پہنچائے اور کھینچتے وقت اسے اپنا روزہ دار ہونا بھی یاد ہو ، تو اس صورت میں اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا ۔ بہارِ شریعت میں ہے : "مکھی یا دھواں یا غبار حلق میں جانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ خواہ وہ غبار آئے کا ہو کہ چکی پیسنے یا چھانے میں اڑتا ہے یا غلہ کا غبار ہویا ہوا اسے خاک اُڑی یا جانوروں کے گھر یا ٹاپ سے غبار اڑ کر حلق میں پہنچا، اگرچہ روزہ دار ہونا یا دتھا اور اگر خود قصد دھواں پہنچایا تو فاسد ہو گیا جبکہ روزہ دار ہونا یاد ہو، خواہ وہ کسی چیز کا دھواں ہو…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.