Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

خون نکل کر جم جائے تو کیا وہ پاک ہے یا ناپاک؟

Answered by
مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
Fatwa no.
2243-Web
Issued
19 شوال المکرم 1446ء 18 اپریل 2025. دار الافتاء اهلسنت

Answer (beginning)

اگر خون دانے کے دائرے سے نکل چکا ہے اور پھر جم گیا ہے تو وہ ناپاک ہے ، البتہ وضو کرتے وقت یا ہاتھ دھوتے وقت جو اس پر بہتا ہوا پانی گزرے گا وہ ناپاک شمار نہیں ہوگا اور اگر دانے کے منہ اور دائرے سے باہر ہی نہیں نکلا ، وہیں موجود ہے تو وہ نا پاک نہیں ۔ امام اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں : " خون وریم اس کے باطن سے تجاوز کر کے اس کے منہ پر رہ جائے ، منہ سے اصلا تجاوز نہ کرے کہ وہ جب تک دانوں یا آبلوں کے دائرے میں ہیں، اپنی ہی جگہ پر گنے جائیں گے اگر چہ آبلے کے جرم میں حرکت کریں ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.