Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا نفل نماز بیٹھ کر پڑھنے سے ثواب کم ہو جاتا ہے؟
- Fatwa no.
- 2253-Web
- Issued
- 26 شوال المکرم 1446هـ / 25 اپریل 2025
Question
کیا نفل نماز بیٹھ کر پڑھنے سے ثواب کم ملتا ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا نفل نماز بیٹھ کر پڑھنے سے ثواب کم ملتا ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
نفل نماز کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر دونوں طرح پڑھنا درست ہے ، لیکن جب کوئی عذر نہ ہو، تو نفل نماز کھڑے ہو کر پڑھنی چاہیئے کہ کھڑے ہو کر نفل نماز پڑھنا افضل ہے ۔ اگر بغیر کسی شرعی عذر و مجبوری کے بیٹھ کر نفل پڑھے تو کھڑے ہو کر پڑھنے کے مقابلے میں آدھا ثواب ملے گا ۔ بلا عذر بیٹھ کر نفل نماز پڑھنا ، جائز ہے ، لیکن اس سے ثواب آدھا ہو جاتا ہے ، اس کے متعلق صحیح بخاری شریف میں ہے : ” عن عمران بن حصین قال: سألت رسول الله صلى الله علیه وسلم عن صلاة الرجل قاعدا، فقال: إن صلى قائما فهو أفضل ومن صلى قاعدا، فله نصف أجر القائم“ ترجمہ : حضرت عمران بن حصین سے روایت ہے ، کہتے ہیں ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.