Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مرد و عورت کے حج میں کیا فرق ہے؟
Question
مردو عورت کے حج میں کیا فرق ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) مردوں اور عورتوں کے حج میں کیا کیا فرق ہیں ؟ جواب
Answer (beginning)
(1) مرداحرام میں دو بے سلی چادریں پہنے گا جبکہ عورت اپنا عمومی لباس ہی پہنے رکھے گی ۔ (2) مرد کو احرام کی حالت میں اپنا سر ڈھانپنا جائز نہیں جبکہ عورت کو سر کا مکمل پردہ کرنا ہوگا، البتہ عورت کے لیے بھی اپنا چہرہ کھلا رکھنا لازم ہے، البتہ غیر محرم مردوں کے سامنے کسی کتاب، گتے یا کسی ٹھوس چیز سے آڑ کر لے جو چہرے سے کچھ دور ہو ۔ (3) عورت تلبیہ یعنی لبیک بلند آواز سے نہیں بلکہ آہستہ آواز میں پڑھے گی ۔ (4) عورت طواف کی حالت میں رمل و اضطباع نہیں کرے گی ۔ (5) عورت سعی میں عام انداز سے چلے گی، دوڑے گی نہیں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.