Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پالش والی لکڑی ناپاک ہوجائے، تو کیسے پاک ہوگی؟
- Answered by
- مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 2268-Web
- Issued
- 24 شوال المکرم 1446ھ / 23 اپریل 2025ء
Question
پالش والی لکڑی ناپاک ہو جائے ، تو کیسے پاک ہوگی؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) اگر لکڑی کی چوکی کا کوئی حصہ پتلی نجاست غلیظہ سے ناپاک ہو کر خشک ہو جائے اور وہ نظر بھی نہ آئے تو اسے کس طرح پاک کیا جائے جبکہ چوکی کے پالش والے حصہ کے ساتھ ساتھ مسام والا حصہ بھی نجس ہوا ہو؟ جواب
Answer (beginning)
لکڑی کا پالش والا حصہ جس کے مسام نہیں ہوتے وہ تو پونچھنے سے ہی پاک ہو جائے گا اور وہ حصہ جس پر پالش نہیں ہوئی اسے تین مرتبہ دھوئیں اور ہر مرتبہ اتنی دیر چھوڑ دیں کہ پانی ٹپکنا بند ہو جائے تو وہ چوکی پاک ہو جائے گی۔ صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں : آئینہ اور شیشے کی تمام چیزیں اور چینی کے برتن یا مٹی کے روغنی بر تن یا پالش کی ہوئی لکڑی غرض وہ تمام چیزیں جن میں مسام نہ ہوں کپڑے یا پتے سے اس قدر پونچھ لی جائیں کہ اثر بالکل جاتا رہے ، پاک ہو جاتی ہیں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.