Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نکاح سے متعلق ایک حدیث پاک
- Answered by
- مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 2267-Web
- Issued
- 29 شوال المکرم 1446ھ 28 اپریل 2025ء
Question
نکاح سے متعلق ایک حدیث پاک دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) ایک حدیث سنی تھی کہ جب تمہارے پاس ایسا شخص آئے جس کا اخلاق و دین پسند آئے ، تو اس سے شادی کر دو، اگر ایسا نہ کیا ، تو زمین میں فتنہ و فساد پھیل جائے گا ۔ کیا یہ واقعی حدیث پاک ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
اس طرح کی حدیث پاک ترمذی شریف وغیرہ معتبر کتب احادیث میں موجود ہے ، ترمذی شریف میں حضرت ابو حاتم المزنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمايا : "إذا جاءكم من ترضون دينه و خلقه» فأنكحوه، إلا تفعلوا تكن فتنة في الأرض وفساد، قالوا: يا رسول الله ، وإن كان فيه؟ قال: إذا جاءكم من ترضون دينه وخلقه فأنكحوه- ثلاث مرات “ یعنی جب تمہارے پاس ایسے لڑکے کا رشتہ آئے جس کی دین داری اور اخلاق تمہیں پسند ہوں تو اس سے ( اپنی بیٹی کا نکاح کر دو، اگر ایسا نہ کرو گے تو زمین میں فتنے اور لمبے چوڑے فساد برپا ہو جائیں گے ۔ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار ارشاد فرمائی ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.