Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

شوہر کے انتقال کے بعد بیوی شوہر کا چہرہ دیکھ سکتی ہے؟

Answered by
مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
Fatwa no.
2131-Web
Issued
23 رجب المرجب 1446ھ /24 جنوری 2025ء

Question

عورت کا فوت شدہ شوہر کا چہرہ دیکھنا اور قیامت میں ملنا دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کسی عورت کا شوہر فوت ہو جائے ، تو کیا بیوی اس کا چہرہ دیکھ سکتی ہے ؟ نیز کیا قیامت میں یہ ایک دوسرے سے مل سکیں گے ؟ جواب

Answer (beginning)

جی ہاں ! شوہر کے انتقال کے بعد بیوی شوہر کا چہرہ دیکھ سکتی ہے ۔ جو دنیا میں میاں بیوی تھے ، جنت میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے بشرطیکہ وہ دونوں جنتی ہوں اور بیوی نے شوہر کے مرنے کے بعد کسی اور سے نکاح نہ کیا ہو ، اگر نکاح کر لیا اور اسی کے نکاح میں عورت نے انتقال کیا تو اسی کے ساتھ جنت میں ہوگی بشر طیکہ دونوں جنتی ہوں اور اگر یہ اس کے نکاح میں بھی نہ رہے ، اس سے بھی بیوہ ہو جائے اور کسی شوہر کے نکاح میں انتقال نہ کرے تو جنت میں اسے اختیار دیا جائے گا کہ ان شوہروں میں سے جسے چاہے پسند کرلے اور وہ اس کو اختیار کرے گی جو اس کے ساتھ اچھا سلوک کرتا تھا ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.