Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا جنت کی نعمتیں کسی نے نہیں دیکھیں؟

Answered by
مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
Fatwa no.
2233-Web
Issued
13 شوال المکرم 1446ھ 12 اپریل 2025 ء

Question

کیا جنت کی نعمتیں کسی نے نہیں دیکھیں ؟ دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) قرآن کریم میں آیا ہے جس کا مضمون ہے جنت کو کسی آنکھ نے نہ دیکھا، نہ کسی کان نے سنا اور نہ کسی دل پر اس کا خیال گزرا، لیکن نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے تو جنت کی سیر فرمائی، اس کو دیکھا ، اولیاء کرام کے بارے میں بھی ہم پڑھتے ہیں ، ان واقعات اور آیت میں کیا فرق ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

بلا شبہ قرآن و حدیث سے یہ مضمون ثابت ہے کہ اللہ پاک نے اپنے نیک بندوں کے لئے ایسی نعمتیں تیار کی ہیں جو نہ آنکھ نے دیکھیں اور نہ کانوں نے سنیں اور نہ کسی انسان کے دل پر ان کا خطرہ گزرا، لیکن یہاں آنکھ ، کان اور دل سے مراد عوام مسلمانوں کے آنکھ کان دل ہیں یا پھر مراد یہ ہے کہ دنیا میں ان جیسی نعمتیں کسی آنکھ نے نہ دیکھیں نہ سنیں لہذا یہ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے جنت کی سیر فرمانے ، حضرت آدم علیہ السلام کے جنت میں رہنے کے بعد یہاں آنے وغیرہ کے منافی نہیں ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.