Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

رکوع میں الْعَظِیْم کی جگہ العزِیم پڑھتے رہے تو نمازوں کا حکم

Answered by
مولانا عابد عطاری مدنی
Fatwa no.
2263-Web
Issued
29 شوال المکرم 1446ھ / 28 اپریل 2025ء

Question

رکوع میں التعظیم کی جگہ العربیہ پڑھتے رہے تو نمازوں کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی نماز میں ایک عرصے تک "سبحان ربی العظیم کے بجائے العزیم "پڑھتا رہا توکیا مذکورہ غلطی سے تمام نمازیں واپس دوہرانی پڑیں گی ؟ جواب

Answer (beginning)

رکوع کی تسبیح "سبحان ربی العظیم " پڑھتے ہوئے "عظیم " کے بجائے "عزیم " پڑھنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے، لہذا آپ نے جو نمازیں اس طرح پڑھیں ، انہیں دوبارہ ادا کرنا ہوگا۔ مسئلہ معلوم نہ ہونا عذر نہیں ۔ بہار شریعت میں ہے : "قراءت یا اذکارِ نماز میں ایسی غلطی جس سے معنی فاسد ہو جائیں ، نماز فاسد کر دیتی ہے ۔ “ (بہار شریعت ، جلد 1، صفحہ 614 مكتبة المد ین ، کراچی) قانون شریعت میں ہے : "جس نے سُبحان ربی العظیم میں عظیم کو عزیم ، ظ کے بجائے زپڑھ دیا تو نماز جاتی رہی لہذا جس سے عظیم صحیح ادا نہ ہو وہ سُبحان ربی الکریم پڑھے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.