Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا نظرِ بد سے انسان کی موت واقع ہو سکتی ہے؟
- Answered by
- مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 2144-Web
Question
کیا نظریہ سے انسان کی موت واقع ہو سکتی ہے؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا نظر بد سے انسان کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
جی ہاں ! نظر بد سے انسان کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے ۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : "إن العين لتدخل الرجل القبر وتدخل الجمل القدر “ یعنی بے شک نظر ( کا اثر یہاں تک ہو جاتا ہے کہ وہ ) آدمی کو قبر میں داخل کر دیتی ہے اور اونٹ کو ہنڈیا میں ڈال دیتی ہے ۔ (مسند الشعاب ، حدیث 1057، جلد 2، صفحہ 140، مؤسسۃ الرسالۃ، بیروت) مذکورہ حدیث پاک کی شرح کرتے ہوئے صاحب فیض القدیر فرماتے ہیں : ” (العين تدخل الرجل القبر) أي تقتله فيدفن في القبر“ يعنی نظر آدمی کو قبر میں داخل کر دیتی ہے یعنی اسے قتل کر دیتی ہے پھر اسے قبر میں دفن کر دیا جاتا ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.