Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
احرام کی حالت میں ناریل کا تیل لگانا جائز ہے یا نہیں اور اس کی وجہ کیا ہے؟
Question
احرام کی حالت میں ناریل کا تیل لگانا جائز ہے یا نہیں اور اس کی وجہ کیا ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) رفیق المعتمرین میں یہ بات درج ہے کہ محرم ناریل کا تیل استعمال کر سکتا ہے جبکہ ناریل کے تیل میں تو خوشبو بھی ہوتی ہے ، تو اس حوالے سے وضاحت فرما دیں کہ ناریل کے تیل کی اجازت کس وجہ سے ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
احرام کی حالت میں اس چیز کا گانا ممنوع ہے جو بذات خود خوشبو ہو ، یا اس میں خوشبو کا معنی پایا جاتا ہو۔ ناریل کا تیل نہ تو بذات خود خوشبو ہے اور نہ اس میں خوشبو کا معنی پایا جاتا ہے (کہ کوئی بھی اسے بطور خوشبو استعمال نہیں کرتا ، جیسا کہ کدو کا تیل ہے کہ اسے بھی کوئی بطور خوشبو استعمال نہیں کرتا ) ۔ لہذا محرم (احرام باندھنے والے) کے لئے ناریل کے تیل کا استعمال جائز و درست ہے ، شرعاً اس میں کوئی ممانعت و حرج نہیں ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.