Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز میں بھولے سے پچھلی سورت شروع کی، یاد آنے پر اگلی سورت پڑھ لی، تو کیا حکم ہے؟

Question

نماز میں بھولے سے پچھلی سورت شروع کی ، یاد آنے پر اگلی سورت پڑھ لی ، تو کیا حکم ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) فرض کی پہلی رکعت میں سورہ فلق پڑھی اور دوسری رکعت میں بھولے سے سورہ اخلاص شروع کر دی، دو آیات پڑھنے کے بعد یاد آیا ، تو وہیں سے سورۃ الناس پڑھ لی، کیا اس طرح پڑھنا درست ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

ترتیب کے ساتھ قرآن پاک پڑھنا واجب ہے اور جان بوجھ کر الٹا قرآن پاک پڑھنا یعنی دوسری رکعت میں پہلی رکعت سے پیچھے والی سورت پڑھنا ، مثلاً پہلی رکعت میں سورہ فلق اور دوسری رکعت میں سورۃ اخلاص پڑھنا مکروہ تحریمی ، ناجائزو گناہ ہے ، ہاں اگر جان بوجھ کر نہ ہو ، بلکہ بھول کر پڑھ لیا، تو گناہ نہیں ۔ البتہ نماز دونوں صورتوں میں ہو جائے گی اور سجدہ سہو بھی واجب نہیں ہوگا، کیونکہ قرآن پاک کو ترتیب کے ساتھ پڑھنا تلاوت کے واجبات میں سے ہے ، نماز کے واجبات میں سے نہیں ، اسی لیے خارج نماز بھی قصد الٹا قرآن پاک پڑھنا گناہ ہے ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.