Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
معذورِ شرعی کے حق میں نماز کے لئے کپڑے پاک کرنے کا کیا حکم ہے؟
- Answered by
- مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 2216-Web
- Issued
- 03 رمضان المبارک 1446ھ / 04 مارچ 2025ء
Question
معذور شرعی کے حق میں نماز کے لئے کپڑے پاک کرنے کا کیا حکم ہے ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) اگر کسی شخص کو پیشاب کے قطروں کا عذر ہو اور وہ معذور شرعی ہو ، تو ایسی صورت میں نماز کے لئے کپڑوں کو پاک کرنے کا کیا حکم ہوگا؟ جواب
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں نماز سے پہلے اگر کپڑوں پر پیشاب کے قطرے لگے ہیں اور اس بندے کو معلوم ہے کہ اگر ان کو پاک کر کے نماز ادا کروں گا تو نماز سے فارغ ہونے سے پہلے پھر یہ کپڑے بقدر مانع صلوۃ (ایک درہم سے زائد) ناپاک ہو جائیں تو اب ایسی صورت میں کپڑے پاک کرنے کی حاجت نہیں ، انہیں کپڑوں میں نماز پڑھ لے اور اگر معلوم ہے کہ ابھی کپڑے پاک کرلوں گا تو بقد رمانع صلوۃ کپڑے ناپاک ہونے سے پہلے نماز سے فارغ ہو جاؤں گا تو ایسی صورت میں کپڑوں کو پاک کر کے نماز ادا کرنی ہوگی ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.