Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ظہر کی سنتِ قبلیہ فرضوں کے بعد پڑھنے کی صورت میں نیت کس طرح کریں؟
- Answered by
- مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
- Fatwa no.
- 2175-Web
- Issued
- 23 رجب المرجب 1446ھ /24 جنوری 2025ء
Question
ظہر کی سنت قبلیہ فرضوں کے بعد پڑھنے کی صورت میں نیت کس طرح کریں؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) ظہر کی نماز میں چار رکعات سنت قبلہ نکل جائیں تو اس کو ظہر کے فرضوں کے بعد کس نیت سے پڑھیں گے ؟ جواب
Answer (beginning)
ظہر کی سنت قبلیہ اگر ظہر کے فرض پڑھنے سے پہلے کسی وجہ سے نہ پڑھ سکیں تو ان سنتوں کو ظہر کے وقت میں ہی سنتِ بعد یہ کے بعد ظہر کی سنتوں کی نیت سے پڑھیں گے اور اس طرح پڑھنے سے بعینہ ظہر کی سنتیں ہی شمار ہوں گی ۔ امام اہل سنت امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ سے سوال ہوا : "سنن اربعہ جو بروز جمعہ قبل از خطبہ پڑھی جاتی ہیں اگر وہ کسی عذر سے ترک ہو جائیں تو بعد خطبہ اور فرضوں کے ان کی ادا ہے یا نہیں ؟ " تو امام اہلسنت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا : " ہے اور سنتوں ہی کی نیت کرے وہ سنت ہی واقع ہوں گی ، ہاں اگر وقت ظہر نکل گیا تو اب قضا نہیں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.