Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
پیشاب کرنے کے بعد سردی کی وجہ سے صرف اگلے مقام کا استنجا کیا، تو کیا حکم ہے؟
- Fatwa no.
- 2174-Web
Question
پیشاب کرنے کے بعد سردی کی وجہ سے صرف اگلے مقام کا استنجا کیا، تو کیا حکم ہے؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) بیت الخلاء میں پیشاب کرنے گئے اور سردی کی وجہ سے دونوں شرمگاہوں کو دھونے کے بجائے صرف پیشاب والی جگہ کو پانی سے دھولے، تو کیا ایسا کرنے سے پاکی حاصل ہو جائے گی اور وضو کر کے نماز پڑھ سکتے ہیں ؟ جواب
Answer (beginning)
اگر صرف پیشاب کیا ہو اور پچھلی شرم گاہ پر کوئی نجاست نہ لگی ہو تو پچھلی شرمگاہ کو دھونا ضروری نہیں ۔ الاختیار تعليل المختار میں ہے : ” اذا بال ولم يتغوط يغسل قبله “ ترجمہ : جب صرف پیشاب کیا ہو، پاخانہ نہ کیا ہو تو اگلے مقام کو دھولے ۔ (الاختیار تحلیل المختار، جلد 1، صفحه 121، مطبوعہ : دار الرسالة العالمية) یادر ہے کہ پیشاب کرتے ہوئے کپڑے اور بدن کو یوں سمیٹ کر بیٹھنا چاہیے کہ پیشاب کی چھینٹیں نہ پڑیں ، البتہ یہ رخصت موجود ہے کہ پیشاب کرتے وقت کپڑے یا بدن پر سوئی کی نوک جتنی باریک چھینٹیں پڑجائیں تو حرج کی وجہ سے کپڑے یا بدن پر ناپاکی کا حکم نہیں، انہیں پاک کرنے کی حاجت نہیں ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.