Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کون سی عبادت افضل ہے اللہ کے خوف سے کی جانے والی یا اس کی محبت میں کی جانے والی؟
- Fatwa no.
- 2211-Web
- Issued
- 29 شعبان المعظم 1446ھ/28 فروری 2025ء دار الافتاء اهلسنت
Question
دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) اللہ پاک سے ڈر کر عبادت کرنے کا زیادہ ثواب ہے یا پھر اس سے محبت اور اس کے احکام کی بجا آوری پر عبادت کا زیادہ ثواب ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
بزرگان دین سے عبادت کرنے والوں کی تین قسمیں منقول ہیں : (1) وہ لوگ جو جہنم کے خوف کی وجہ سے عبادت کرتے ہیں ۔ (2) وہ لوگ جو جنت کے شوق میں عبادت کرتے ہیں۔ (3) وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کی محبت میں اس کی عبادت کرتے ہیں، اور ان کا مقصود اللہ کی رضا کے علاوہ کچھ نہیں ۔ بزرگان دین نے مذکورہ تینوں قسموں میں سے آخری قسم کے لوگوں کو سب سے بہتر اور افضل قرار دیا ہے ۔ خزائن العرفان میں ہے : "پہلا مقام تو یہ ہے کہ بندہ بخوف دوزخ اللہ کی عبادت کرے اس کو عذاب نار سے امن دی جاتی ہے ۔ ۔ ۔ دوسری قسم وہ بندے ہیں جو جنت کے شوق میں اللہ کی عبادت کرتے ہیں ۔ ۔ ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.