Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حضرت ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کب ہجرت کی؟

Fatwa no.
2208-Web
Issued
30 شعبان المعظم 1446هـ / 01 مارچ 2025ء

Question

حضرت ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کب ہجرت کی ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) جب نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم مکہ مکرمہ سے ہجرت فرما کر مدینہ منورہ تشریف لائے ، تو اس کے کچھ عرصہ بعد اپنے اہلِ خانہ کو بھی بلوایا ، معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا ان میں حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا بھی شامل تھیں یا انہوں نے بعد میں ہجرت کی ؟ جواب

Answer (beginning)

جی ہاں ! ہجرت کے بعد جب نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے اپنے اہل و عیال کو مدینہ منورہ بلوایا تو حضور صلی الله علیہ والہ وسلم کی شہزادی حضرت ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا بھی مکہ مکرمہ سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ آگئی تھیں ۔ جیسا کہ سیرت مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم میں مدارج النبوہ کے حوالے سے ہے : "حضورِ اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم جب کہ ابھی حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مکان ہی میں تشریف فرما تھے آپ نے اپنے غلام حضرت زید بن حارثہ اور حضرت ابو رافع رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو پانچ سو درہم اور دو اونٹ دے کر مکہ بھیجا تا کہ یہ دونوں صاحبان اپنے ساتھ حضور صلی اللہ…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.