Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

دعائے حزب البحر پڑھنا کیسا؟

Question

دعائے حزب البحر پڑھنا کیسا ؟ دارالافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) کیا دعائے حزب البحر پڑھ سکتے ہیں ؟ نیز اس کا ثبوت احادیث سے ملتا ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

حزب البحر ایک دعا ہے جو معروف بزرگ حضرت سید نا ابولحسن شاذلی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ سے منقول ہے ، مختلف بزرگانِ دین نے اپنے تجربات و مشاہدات کو سامنے رکھتے ہوئے مختلف وظائف بیان فرمائے ہیں، ایسے وظائف کے ثبوت کے لیے احادیث سے ثابت ہونا کوئی ضروری نہیں، بزرگانِ دین کو اس طرح کے وظائف ایجاد کرنے کی اجازت ہے ، علمائے کرام کا سلفاً خلفاً اجماع عملی اور سکوتی چلا آرہا ہے کہ خوشی کے حصول، شر کے دفعیہ کے لئے گونا گو اعمال، اذکار، اوراد، دعائیں، تعویذ و نقوش کرتے خود لکھتے ، پڑھتے، دوسروں کو تعلیم دیتے اور اجازتیں دیتے چلے آرہے ہیں ان امور میں کسی بھی معتمد علیہ شخصیت کا انکار ثابت نہیں ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.