Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

تراویح کی رکعتیں بھول جاتے ہوں، تو چار رکعتیں ایک ساتھ پڑھنے کا حکم

Answered by
مولانا عابد عطاری مدنی
Fatwa no.
2123-Web
Issued
01 شعبان المعظم 1446ھ / 31 جنوری 2025ء

Question

تراویح کی رکعتیں بھول جاتے ہوں، تو چار رکعتیں ایک ساتھ پڑھنے کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) عورت تراویح کی رکعتیں بھول جاتی ہے، اگر وہ چار چار کر کے پڑھنا چاہے ، تو کیا پڑھ سکتی ہے ؟ جواب

Answer (beginning)

صرف عورتیں ہی نہیں بلکہ مرد بھی اگر چار چار رکعت کر کے تراویح ادا کریں، اور ہر دو رکعت پر قعدہ کریں تو تراویح ادا ہو جائے گی، لیکن طریقہ متوارثہ (صحابہ کرام علیہم الرضوان اور تابعین کرام رحمہم اللہ سے اب تک جو طریقہ چلتا آ رہا ہے ، وہ) یہی ہے کہ بیس رکعت تراویح دس سلام کے ساتھ یعنی دو دو رکعت کر کے ادا کی جائے ، اس لیے بہتر یہی ہے کہ دو دو رکعت کر کے پڑھی جائے ۔ بھولنے سے اگر یہ مراد ہے کہ نماز کے دوران رکعتیں بھول جاتی ہیں تو دور کعت کو یا درکھنا آسان اور چار رکعتوں کو یاد رکھنا مشکل ہوتا ہے لہذا دو دو کر کے پڑھنے کو ترجیح حاصل ہوگی ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.