Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
چار رکعات والی نماز کی جماعت میں دو رکعت رہ گئی، تو کس طرح ادا ہوں گی؟
- Fatwa no.
- 2150-Web
- Issued
- 13 رجب المرجب 1446ھ /14 جنوری 2025ء
Question
چار رکعات والی نماز کی جماعت میں دو رکعت رہ گئی ، تو کس طرح ادا ہوں گی ؟ دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) اگر چار رکعت والی نماز ہو ، آخری دو رکعت یا 1 رکعت امام کے پیچھے پڑھیں تو باقی کی رکعتوں کو کس طرح پڑھیں گے ؟ ان میں الحمد شریف کے بعد سورہ ملانی ہوگی ؟ اور کیا تعوذ اور تسمیہ بھی پڑھنی ہوگی ؟ جواب
Answer (beginning)
اگر دور کعتیں رہ گئی ہیں تو امام کے سلام کے بعد کھڑے ہوں اور پہلی رکعت تعوذ، تسمیہ ، فاتحہ ، سورت کے ساتھ ادا کرے ، امام کے ساتھ شامل ہوتے وقت ثناء نہیں پڑھی تھی تو شروع میں ثناء بھی پڑھے ، پہلی رکعت پڑھ کر دوسری کے لئے کھڑا ہو جائے اور دوسری رکعت تسمیہ ، فاتحہ سورت کے ساتھ ادا کرے اور سجدے کے بعد بیٹھ کر التحیات و درود شریف و دعا پڑھ کر سلام پھیر دے ۔ اگر ایک رکعت امام کے ساتھ ادا کی ہے تو کھڑا ہو کر پہلی رکعت کی طرح ( تعوذ، تسمیہ ، فاتحہ اور سورت کے ساتھ) ایک رکعت ادا کرے ، امام کے ساتھ شامل ہوتے وقت ثناء نہیں پڑھی تھی تو رکعت کی ابتدا میں ثناء بھی پڑھے اور رکعت مکمل کر کے قعدہ کرے ، یہ…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.