Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نماز میں ٹخنوں کی طرف سے شلوار موڑنے یا نیفے سے موڑنا کپڑا فولڈ کرنے میں شمار نہیں ہوتا

Fatwa no.
2120-Web
Issued
14 رجب المرجب 1446ھ / 15 جنوری 2025ء

Question

نماز میں نیفے یا ٹخنوں سے شگوار موڑنے کا حکم دار الافتاء اهلسنت (دعوت اسلامی) نماز میں شلوار ٹخنوں سے نیچے ہو تو نینے سے یا ٹخنوں سے فولڈ کر لیتے ہیں جبکہ یہ بھی سنا ہے نماز میں کپڑا فولڈ کرنا بھی منع ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ٹخنوں سے اندر کی طرف فولڈ کرنے اور اوپر سے شلوار کو کھینچ کر نینے میں گھسانا جائز ہے یہ فولڈنگ شمار نہیں ہوتا کہ کپڑا الٹا نہیں ہوا ؟ جواب

Answer (beginning)

لوگوں کا کہنا درست نہیں، حدیث پاک کے مطابق نیفے کی طرف سے یا ٹخنوں کی طرف سے کپڑا فولڈ کرنا ، یا اس کے علاوہ کپڑے کا کوئی بھی حصہ خلاف عادت انداز میں فولڈ کرنا مکروہ تحریمی ہے جو کہ ناجائز وگناہ ہے ، اس طرح اگر نماز پڑھی ہے تو اس کا اعادہ واجب ہے ۔ نماز میں کپڑا فولڈ کرنے کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے : ”أمرت أن أسجد على سبعة، لا اكف شعر اولا ثوبا۔ ترجمہ : مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں سات ہڈیوں پر سجدہ کروں اور اپنے بالوں اور کپڑوں کو نہ لپیٹوں ۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.