Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ٹھنڈے پانی سے سانس کی تکلیف ہو،تو تیمم کرنے کا حکم
- Fatwa no.
- 2036-Web
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک بوڑھی خاتون ہیں، ان کو ٹھنڈ میں سانس کی تکلیف رہتی ہے، اگر اس دوران ٹھنڈے پانی سے وضو کرتی ہیں، تو تکلیف بڑھ جاتی ہے، کیا ایسی صورت میں ان کے لئے تمیم کر کے نماز پڑھنا جائز ہو گا ؟
Answer (beginning)
تیم کی اجازت اس وقت ہے جب کسی شرعی عذر کے سبب پانی استعمال نہ کر سکتے ہوں۔ پوچھی گئی صورت میں اگر ٹھنڈے پانی سے وضو کرنے میں سانس کی تکلیف ہو جاتی ہے تو انہیں چاہیئے کہ وضو کے لئے گرم پانی کا انتظام خود کریں یا گھر کے کسی فرد سے انتظام کروائیں، گرم پانی کا استعمال ممکن ہونے کی صورت میں تیم کر کے نماز پڑھنا جائز نہیں ہوگا۔ صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: ” بیماری میں اگر ٹھنڈا پانی نقصان کرتا ہے اور گرم پانی نقصان نہ کرے تو گرم پانی سے وضو اور غسل ضروری ہے تیم جائز نہیں۔ ہاں اگر ایسی جگہ ہو کہ گرم پانی نہ مل سکے تو تیم کرے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.