Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ڈھیلوں سے استنجا کرنے کے بعد ذکر و اذکار کرنا کیسا؟

Fatwa no.
2063-Web
Issued
23 جمادی الاخرى 1446ھ / 26دسمبر 2024 ء

Question

دار الافتاء ابلسنت (دعوت اسلامی) پیشاب کرنے کے بعد مٹی سے استنجاء کر کے وضو کر سکتے ہیں اور مٹی کے ساتھ استنجاء کے بعد بغیر وضو ذکر واذکار کر سکتے ہیں؟

Answer (beginning)

اگلے اور پچھلے مقام سے جب نجاست خارج ہو تو ڈھیلوں سے استنجاء کرنا سنت ہے، البتہ ڈھیلوں کے استعمال کے بعد پانی سے طہارت سنت مؤکدہ ہے، بلا عذر اس کو ترک نہ کریں۔ نیز اگر نجاست مخرج کے ارد گرد جگہ پر ایک درہم سے زیاد لگ چکی ہے تو پھر پانی سے دھو ناضروری ہو گا، ڈھیلوں وغیرہ کی طہارت کافی نہیں ہو گی۔ بہتر یہ ہے کہ باوضو ہو کر ذکر واذکار کئے جائیں، البتہ مٹی کے ڈھیلے سے استنجاء کے بعد ذکر واذکار کرنا گناہ نہیں۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ” نجاست جب مخرج بول و براز سے مقدار درہم سے زیادہ تجاوز نہ کرے تو ڈھیلے کافی ہوتے ہیں اُن کے بعد پانی لینا فقط سنت ہے۔۔۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.