Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کرسی پر نماز پڑھنے والا شخص صف میں کس جگہ نماز ادا کرے ؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں جسے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا، جائز ہے، اس کے لیے بھی ضروری ہے کہ صف جہاں تک مکمل ہوئی ہو ، وہیں کرسی رکھ کر نمازیوں کے ساتھ مل کر نماز پڑھے ، ان سے فاصلے یا کونے پر کرسی نہ لگائے، کیونکہ صف میں اس طرح مل کر نماز ادا کرنا کہ دو نمازیوں کے بیچ میں معمولی سا فاصلہ بھی نہ ہو ، واجب ہے۔ لہذا کر سی اگر نمازیوں سے فاصلے پر رکھی ہوئی ہو ، تب بھی کرسی پر نماز پڑھنے والے کے لیے ضروری ہے کہ اسے اٹھا کر نمازی کے برابر رکھ کر نماز ادا کرے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.