Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سونے کے بسکٹ کے بدلے سونے کا زیور خریدناکیسا؟
Answer (beginning)
جب سونے کو سونے کے بدلے یا چاندی کو چاندی کے بدلے یا دونوں کو ایک دوسرے کے بدلے بیچا جائے ، تو ایسا سودا بیچ صرف کہلاتا ہے اور بیع صرف کا حکم یہ ہے کہ جب دونوں طرف ایک ہی جنس (ایک ہی قسم کی چیز ) ہو ، مثلا : سونے کے بدلے سونا، تو دونوں کا وزن میں برابر ہونا اور سودے کا اس طرح نقد ہونا ضروری ہے کہ بیچنے والا اور خریدار دونوں جد اہونے سے پہلے اسی سودے کی مجلس میں اپنے ہاتھ سے ایک دوسرے کی چیز پر قبضہ کریں، ورنہ یہ سودا ناجائز و حرام اور سود ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.