Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا کام ہونے سے پہلے منت تبدیل کرسکتے ہیں ؟
Answer (beginning)
منت ان معاملات میں سے ہے جن کے لیے تلفظ ضروری ہے، محض سوچنے سے منت نہیں ہو گی، لہذا اگر کسی نے اتنی آواز سے منت مانی کہ بغیر خلل کے خود سن لے، تو منت ہو گئی، اور جس وقت منت کے الفاظ کہے جارہے ہیں انشاء یا استثناء کے الفاظ نہ ہوں، تو منت لازم ہو جاتی ہے اس کو واپس نہیں لیا جا سکتا۔ بعد میں منت تبدیل کی تو تبدیل نہیں ہو گی، لیکن اگر اس تبدیلی میں ایسے الفاظ پائے گئے جن سے منت لازم ہو جاتی ہے ، تو ایک نئی منت لازم ہو جائے گی۔ منت، قسم کے الفاظ واپس نہیں ہو سکتے، چنانچہ تبیین الحقائق میں ہے: ” واليمين تصرف لازم لا يصح الرجوع عنها “ یعنی یمین ایک ایسا لازمی تصرف ہے ، جس سے رجوع نہیں ہو سکتا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.