Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا اللہ عزوجل کو پیر کہا جا سکتا ہے؟
Answer (beginning)
قوانین شرعیہ کی رو سے اللہ عزوجل کی ذات اقدس پر لفظ پیر کا اطلاق ممنوع ہے، کیونکہ یہ ایسا لفظ ہے جس کا اللہ تعالی کے لیے استعمال شرع سے ثابت نہیں اور اس کے بعض معانی اچھے اور بعض معانی (مثلاً : شریروں کا استاد، بوڑھا وغیرہ) برے ہیں اور ایسا لفظ اللہ تعالی کی بارگاہ میں استعمال کرنا، ممنوع ہو تا ہے۔ فقهی نظیر: اللہ عزوجل پر لفظ پیر کے اطلاق کی اجازت نہ ہونے پر قریب ترین فقہی نظیر فقہائے کرام کا بیان کردہ یہ مسئلہ ہے کہ ”اللہ عزوجل پر لفظ میاں کا اطلاق ممنوع ہے، کیونکہ یہ ایک لفظ ہے جو اچھے اور برے دونوں طرح کے معانی میں مشترک ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.