Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مہنگائی کی وجہ سے زیادہ مہر کا مطالبہ کرنا کیسا ؟‎

Answer (beginning)

شریعتِ مطہرہ میں مہر کی کم سے کم مقدار دس درہم یعنی دو تولہ ساڑھے سات ماشہ چاندی یا اس کی قیمت ہے اور زیادہ کی کوئی حد نہیں، جتنا بھی مقرر کر دیا جائے لازم ہو گا۔ نیز اس میں اعتبار وقت عقد کا ہے ، لہذا وقت عقد جو مہر مقرر ہوا، وہ دس درہم یا اس سے زیادہ قیمت کا ہو، تو وہی لازم ہو گا، مہنگائی وغیرہ کی وجہ سے اس میں زیادتی کا مطالبہ جائز نہیں ہو گا۔ صورتِ مسئولہ میں بوقت نکاح مہر میں مقرر کی گئی رقم چونکہ اس وقت دو تولہ ساڑھے سات ماشہ چاندی کی قیمت سے زیادہ تھی ، لہذ اطلاق ہونے کی صورت میں صرف یہی مقرر کردہ پانچ ہزار روپے لازم ہوں گے اور لڑکی والوں کی جانب سے زیادتی کا مطالبہ جائز نہیں ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.