Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

فرض غسل کرکےنماز پڑھ لی ،اب ناک میں پانی ڈالنے میں شک ہوا ،تو حکم

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں زید اس شک کو وسوسہ ہی سمجھے اور اپنے غسل اور اپنی نماز کو کامل سمجھے۔ دوبارہ غسل کرنے یا ناک میں پانی ڈالنے یا نماز دوبارہ پڑھنے کی ہر گز ضرورت نہیں ہے، کیونکہ وضو یا غسل مکمل ہونے کے بعد اگر وضو یا غسل کے کسی فرض میں محض شک ہو، کوئی غالب گمان نہ ہو ، تو اس فرض کو دوبارہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، اگر چہ یہ شک زندگی میں پہلی مرتبہ واقع ہو، لہذا یہاں بھی دوبارہ ناک میں پانی ڈالنے یا غسل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.