Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

پانچوں نمازوں کے نوافل کا احادیث سے ثبوت

Answer (beginning)

جس طرح فرض اور سنت رکعتیں احادیث سے ثابت ہیں ، اسی طرح نوافل کی رکعتوں کا ثبوت بھی حدیث سے ملتا ہے۔ ظہر کی دوسنتوں کے بعد دونوافل کا ثبوت: ترمذی، سنن ابی داؤد، سنن نسائی اور سنن ابن ماجہ کی حدیث میں حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے:”واللفظ للترمذی: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: من حافظ على أربع ركعات قبل الظهر وأربع بعدها حرمه الله علی النار “ ترجمہ : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جس نے ظہر سے پہلے چار رکعت اور ظہر کے بعد چار رکعت پر مواظبت اختیار کی، اللہ تعالی اس پر آگ کو حرام فرمادے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.