Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مالی فوائد کیلئے خود کو قادیانی ظاہر کرنا؟

Answer (beginning)

زید کا مالی فوائد کے حصول کے لیے صرف اوپر اوپر سے بھی قادیانی ہونا کفر ہے، کیونکہ ظاہر سی بات ہے کہ جب کوئی شخص قادیانی ہو گا (اگر چہ وہ اوپر سے ہی ہو) تو وہ کفریہ باتوں کا اقرار کرے گا اور جان بوجھ کر کفریہ باتوں کا محض اقرار کرنے سے بھی آدمی کافر ہو جاتا ہے، اگر چہ اس کا عقیدہ وہ نہ ہو ۔ امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں: ”بین و واضح کہ یہاں کوئی صورت اکراہ نہ تھی اور بلا اکراہ کلمہ کفر بولنا خود کفر، اگر چہ دل میں اس پر اعتقاد نہ رکھتا ہو، اور عامہ علما فرماتے ہیں کہ اس سے نہ صرف مخلوق کے آگے ، بلکہ عند اللہ بھی کافر ہو جائے گا کہ اس نے دین کو معاذ اللہ کھیل بنایا…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.