Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

رکوع کی تسبیح نہیں پڑھی اور خاموش رہا،تو سجدہ سھو کاحکم

Answer (beginning)

رکوع میں تسبیح پڑھنا بھول جائیں اور خاموش رہیں ، تو خاموش رہنے سے کسی رکن یا واجب کی ادائیگی میں تاخیر نہیں ہوتی ، لہذا اس صورت میں سجدہ سہو واجب نہیں ہو گا۔ نیز سوچنے کی وجہ سے رکوع کی تسبیح بھولنے سے سجدہ سہو واجب نہ ہونے کی در منتفی وغیرہ معتبر کتب فقہ میں صراحت بھی موجود ہے۔ یاد رہے! اگر کوئی شخص جان بوجھ کر رکوع کی تسبیح نہ پڑھے تب بھی اس کی نماز ہو جائے گی اور کوئی واجب تو ترک نہیں ہو گا، لیکن تسبیح پڑھنا جو سنت ہے ، اس کو ترک کرنا پایا جائے گا۔ لہذا ایسی نماز کا دوبارہ پڑھنا مستحب ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.