Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا مغرب کے بعد سنتیں اور نوافل صلوۃ الاوبین میں شامل ہیں ؟

Answer (beginning)

مغرب کے فرضوں کے بعد کی دوسنت اور چار نفل کے مجموعہ کا نام صلوۃ الاوابین ہے، لہذا اگر کسی نے مغرب کی نماز کے بعد دوسنتیں اور چار نفل پڑھے ، تو اس کا صلوۃ الاوابین والا مستحب ادا ہو جائے گا، ہاں صرف دو سنتیں اور دو نفل سے آوا بین ادا نہیں ہو گی۔ صلوۃ الاوابین کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانِ عالیشان ہے: "من صلى بعد المغرب ست ركعات لم يتكلم فيمابينهن بسوء عدلن له بعبادة ثنتي عشرة سنة “ ترجمہ : جو شخص مغرب کے بعد چھ رکعتیں پڑھے جن کے درمیان کوئی بری بات نہ کرے، تو یہ اُس کے حق میں بارہ برس کی عبادت کے برابر کی جائیں گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.