Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
آبائی شہر سےدوسرے شہر شِفٹ ہو گئے، تو آبائی شہر میں نماز کا حکم
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں زید راولپنڈی میں قصر نماز ادا کرے گا۔ مسئلہ کی تفصیل یہ ہے کہ فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق وطن اصلی اپنی مثل دوسرے وطن اصلی سے باطل ہو جاتا ہے ، اب جبکہ صورتِ مسئولہ میں زید راولپنڈی کی سکونت ترک کر کے اپنے اہل و عیال کے ساتھ مستقل طور پر کراچی شفٹ ہو چکا ہے، تو اب راولپنڈی زید کے لیے وطن اصلی نہ رہا۔ لہذا صورتِ مسئولہ میں زید راولپنڈی میں پندرہ دن سے کم قیام کی صورت میں شرعا مسافر ہو گا اور قصر نماز ادا کرے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.