Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مسافر کب سے کب تک نماز میں قصر کرے گا ؟
Answer (beginning)
سفر شرعی میں اپنے شہر یا گاؤں کی آبادی سے باہر نکلنے کے بعد فرضوں میں قصر کرنے کی اجازت ہے ، فقط گھر سے نکلنے کا اعتبار نہیں ہے، یعنی ایسا نہیں ہے کہ گھر سے نکلنے کے فوراً بعد ہی قصر نماز پڑھنا شروع کر دی جائے، حالانکہ آپ ابھی اپنے علاقے یا شہر میں ہی موجود ہوں، بلکہ جب آپ اپنے شہر کی آبادی سے باہر نکل جائیں گے ، تو قصر پڑھنا شروع کریں گے۔ یونہی جب واپسی ہو تو شہر یا گاؤں کی آبادی میں داخلے کے بعد قصر کی رخصت ختم ہو جائے گی اور مکمل نماز پڑھنالازم ہو گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.