Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قربانی کا گوشت کب تک کھا سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
قربانی کا گوشت جب تک چاہیں، تین دن یا اس سے زیادہ بھی اس کو ذخیرہ کر سکتے ہیں اور اس کو کھا سکتے ہیں، شرعی اعتبار سے اس میں مخصوص ایام کی کوئی حد بندی نہیں ہے۔ پہلے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن سے زیادہ قربانی کے گوشت کو رکھنے اور کھانے سے منع فرمایا تھا، پھر بعد میں اس کی اجازت عطا فرمادی۔ چنانچہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے ، وہ فرماتے ہیں: ” إن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّم قال لا يأكل أحدكم من لحم أضحيته فوق ثلثة أيام " بے شک نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص بھی تین دن سے زیادہ اپنی قربانی کے گوشت میں سے نہ کھائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.