Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا میدان عرفات میں جمعہ ادا کیا جا سکتا ہے؟

Answer (beginning)

جمعہ کی شرائط میں سے ایک شرط شہر ہونا بھی ہے جبکہ عرفات غیر آباد علاقہ ہے ، فقہائے کرام کی صراحت کے مطابق عرفات شہر کے حکم میں نہیں ہے، اس لیے عرفات میں جمعہ قائم نہیں ہو سکتا۔ فقہائے کرام نے یہ صراحت فرمائی ہے کہ جہاں جمعہ قائم نہیں ہو تا جیسے گاؤں وغیر ہ ، وہاں ظہر کی جماعت قائم کرنا درست ہے اس لیے کہ اس مقام پر ظہر کی جماعت ، جمعہ کی تقلیل جماعت کا سبب نہیں ہے چونکہ عرفات میں جمعہ نہیں ہوتا اس لیے عرفات میں جمعہ والے دن بھی ظہر و عصر کی جماعت دیگر شرائط کی موجودگی میں ہو سکتی ہے، خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن حجتہ الوداع کے موقع پر ظہر و عصر صلی پڑھائی تھی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.