Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مسافر نے اگر قربانی کر لی تو کیا حکم ہوگا؟
Answer (beginning)
صورتِ مسئولہ میں اس شخص پر دوبارہ سے قربانی کی ادائیگی واجب نہیں ہو گی۔ اس کی نظیر وہ مسئلہ ہے کہ جسے فقہائے کرام نے ذکر فرمایا ہے کہ اگر شرعی فقیر نے قربانی کر دی، حالانکہ اس پر واجب نہ تھی اور پھر وہ ایام قربانی میں ہی غنی ہو گیا، تو اس پر نئے سرے سے قربانی واجب ہو گی یا نہیں ؟ اس بارے میں فقہائے کرام کے دو اقوال ہیں: (1) اس پر دوبارہ سے قربانی لازم ہو گی، اس وجہ سے کہ پہلے والی قربانی نفلی ہوئی اور نفلی قربانی واجب کے قائم مقام نہیں ہو سکتی۔ اس قول کو تصحیح کے الفاظ کے ساتھ نقل کیا گیا ہے۔ (2) متاخرین علمائے کرام کے نزدیک اس پر دوسری قربانی لازم نہیں ہو گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.