Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جرسی کے نیچے آستین فولڈ رہ گئی، تو نماز کا حکم‎

Answer (beginning)

کپڑا فولڈ کر کے یعنی موڑ کر نماز پڑھنے سے حدیث پاک میں منع فرمایا گیا ہے اور اس حالت میں پڑھی گئی نماز مکروہ تحریمی و واجب الاعادہ ہو گی۔ پھر حدیث پاک میں مطلقا کپڑا فولڈ کرنے سے منع فرمایا گیا ہے ، چاہے او پر والا ہو یا نیچے والا، لہذا بلا کراہت نماز کی ادائیگی کے لیے ضروری ہو گا کہ جرسی کے ساتھ ساتھ اندر قمیص کی آستین بھی نیچے کر لی جائے۔ اگر صورتِ مسئولہ میں جرسی کی آستین کے نیچے قمیص کی آستین آدھی کلائی سے اوپر تک چڑھی ہوئی ہو اور اسی حالت میں نماز پڑھ لی، تو مکروہ تحریمی و واجب الاعادہ ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.