Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بکری کا دودھ خشک ہو گیا تو قربانی کا حکم؟

Answer (beginning)

ایسی بکری جس کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے دودھ خشک ہو گیا، اس کی قربانی کراہت کے ساتھ جائز ہے۔ جواب کی تفصیل جاننے سے پہلے یہ بات جان لینا مفید ہے کہ جانوروں میں دودھ اترنے کا تعلق بچہ پیدا ہونے کے ساتھ ہے ، جب تک بچہ پیدا نہیں ہوتا، دودھ نہیں اترتا۔ بچہ پیدا ہونے کے بعد مخصوص وقت تک دودھ آتا ہے، اس کے بعد دودھ اترنا بند ہو جاتا ہے ، پھر دوبارہ بچہ پیدا ہونے پر وہی جانور دودھ دینے لگتا ہے۔ دو بچوں کی پیدائش کے درمیانی وقفہ میں مخصوص وقت تک دودھ نہ آنا معمول کی فطری بات ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.