Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

امام کو دوسرے سجدے میں پایا ،تو شامل ہو جائےیا انتظار کرے؟

Answer (beginning)

جب کوئی شخص امام کو دوسرے سجدہ میں پائے تو بہتر یہ ہے کہ تکبیر تحریمہ اور سجدے کی تکبیر کہتے ہوئے بغیر ثناء پڑھے امام کے ساتھ دوسرے سجدہ میں شامل ہو جائے ، اس پر پہلے سجدے کی قضا لازم نہیں ہو گی، بلکہ رہ جانے والی رکعت کو دو سجدوں کے ساتھ امام کے سلام کے بعد ادا کرنا اس پر لازم ہو گا۔ اگر کوئی شخص اس موقع پر امام کے کھڑے ہونے کا انتظار کرے، پھر نماز میں شامل ہو ، تو ایسا کرنا گناہ نہیں، البتہ مستحب یہ ہے کہ امام جس حالت میں بھی ہو اس کے ساتھ شریک ہو جائے، انتظار نہ کیا جائے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.