Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ کے دانت توڑنے والے واقعہ کی حقیقت
Answer (beginning)
حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالی عنہ کا اپنے دندان شہید کرنے والا واقعہ کسی معتمد ذریعے سے ثابت نہیں ہے، لہذا اس کو بیان نہیں کرنا چاہیے اور رہا کیلے کا پھل ان کے لیے اترنا، تو اس کی بھی کوئی حقیقت نہیں ہے، امام ابن ابی الدنیا نے تو یہ روایت ذکر فرمائی ہے کہ حضرت آدم علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام جب زمین پر تشریف لائے، تو ان کے ساتھ کیلے کا پھل بھی اتارا گیا تھا اور قرآن پاک میں ہے کہ جب حضرت یونس علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والسلام مچھلی کے پیٹ سے باہر تشریف لائے، تو اللہ تعالی نے ان کے لیے ایک درخت یا نے یہ کا اگا یا تھا، اس درخت کے متعلق بعض نے یہ بھی قول کیا ہے کہ وہ کیلے کا درخت تھا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.