Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا لیٹ کر نیند کے جھونکے آنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں لیٹے لیٹے جھونکے لینے کی دو صورتیں بنیں گی، دونوں صورتوں کا جواب بالتفصیل درج (1) پہلی صورت یہ ہے کہ یہ فقط اونگھ ہو، تو اس صورت میں وضو نہیں ٹوٹے گا، کیونکہ فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق اونگھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔ اونگھ کی پہچان فقہاء نے یہ بیان کی ہے کہ وہ شخص ایسا ہو شیار رہے کہ پاس کے لوگ جو باتیں کرتے ہوں ان میں سے اکثر باتوں پر یہ مطلع ہو۔ البتہ یہاں اونگھ ہے یا نہیں ؟ اس میں خوب غور کرنے کی حاجت ہے کہ بسا اوقات انسان پر غفلت طاری ہو چکی ہوتی ہے ، مگر وہ یہی سمجھ رہا ہوتا ہے کہ میں تو اونگھ رہا تھا، جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.