Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ظہر کی نماز پڑھتے ہوئے عصر کا وقت داخل ہوگیا ، تو نماز کا حکم
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں آپ کی وہ ظہر کی نماز درست ادا ہو گئی ہے ، دوبارہ پڑھنے کی حاجت نہیں۔ مسئلے کی تفصیل یہ ہے کہ فجر ، جمعہ اور عیدین کی نمازوں کے لیے وقت شرط بقاء کی حیثیت رکھتا ہے ، یعنی ان نمازوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ یہ اپنے وقت کے اندر ہی مکمل ہوں، اگر ان نمازوں کے ختم ہونے سے پہلے ان کا وقت ختم ہو گیا، تو یہ درست نہیں ہوں گی، بلکہ فاسد ہو جائیں گی اور ان ( یعنی فجر ، جمعہ اور عیدین) کے علاوہ نمازوں کے لیے وقت صرف شرط انعقاد کی حیثیت رکھتا ہے، یعنی ان ( یعنی فجر ، جمعہ و عیدین کے علاوہ) نمازوں کے لیے ان کا وقت صرف شروع ہونا شرط ہے، نماز کے آخر تک باقی رہنا ضروری نہیں، لہذا پوچھی گئی صورت…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.